اللہ تعالیٰ نےجہنم کو پیدا کیا اور اپنے بندوں کو اس سے ڈرایا تاکہ وہ اس سے ڈریں اور جنت پیدا کی اور اس کی رغبت دلائی تاکہ وہ اس سے اس کی امید رکھیں۔ پس اللہ تعالیٰ کا خوف ہی دلوں کو ہراچھے کام کی طرف لے جانے والا ہے اور ہر برے کام سے روکنے والا ہے۔ اور امید ہی بندے کو اللہ کی خوشنودی اور اس کے ثواب کی جانب رہنمائی کرنے، نیک اعمال کی طرف لے جانے والی اور برے کاموں سے اسے پھیر نے والی ہے ۔
عورت جاہلیت میں نہایت ذلیل وحقیر چیز تھی یہاں تک کہ اسلام آیا تو اس نے اسے ایسی عزت وتکریم بخشی جس کی کوئی نظیر نہیں۔ اس نے جاہلیت کے مظالم سے اسے نجات دی اور اس کے حقوق کا ضامن وکفیل ہوا۔ اس نے عورت کو بہت سی دینی واجبات اور ثواب وعقاب میں اسے مردوں کے مساوی قرار دیا۔ چنانچہ اسے اسلام میں بہت زیادہ عزت وتکریم ملی
آج ذرائع ابلاغ کا اپنی متعدد قسموں اور چینلوں کے ساتھ بچے کی اور خاندان ومعاشرہ کی فکر کی تشکیل میں اور اخلاقی رویوں کی درستگی میں بڑا زبردست رول ہے۔ یہ ذرائع ابلاغ جن مضامین ومواد کو شوق پیدا کرنے، ابھارنے اور بہت سی چیزوں کی طرف مائل کرنے کے لیے شائع کرتے ہیں انہیں دیکھتے ہوئے مناسب ہے کہ ان ذرائع سے بہترطریقے سے فائدہ اٹھایا جاۓ اور انہیں دعوت کا اور صحیح اسلامی اقدار کی اشاعت کا منبر بنایا جاۓ ۔
رحمت اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے ایک صفت ہے جس سے اپنے آپ کو اس نے متصف کیا ہے اور اپنے رسول کے دل میں بھی اس رحمت کو ودیعت فرمائی ہے۔ اور شریعت سازی میں اسے ایک نمایاں حیثیت دی ہے۔ جو بھی شریعت کے احکام میں غور وخوض کرےگا ہر شکل ومعانی میں رحمت کی جھلک اسے محسوس ہوگی۔ اور جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ مبارکہ میں غور وخوض کرےگا اسے آپ کے اخلاق میں اس کے تمام روشن معانی کے ساتھ مجسم پاۓگا۔
عید الفطر
Send your mail to recive the latest update our work in your mail your mail to recive the latest ypdates